ڈی پی او جہلم کے رویہ سے تنگ تھانہ سول لائن کے سابق محرر نے نوکری سے استعفیٰ دے دیا

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کرپٹ ،بزدل اور کریک انسان ،اچھے دماغی ڈاکٹر سے معائینہ ضروری،ماتحت عملے کو نیک کام سے روکتا گناہ کی طرف آمادہ کرتاہے. ڈی پی او جہلم کے رویہ سے تنگ تھانہ سول لائن کے سابق محرر نے نوکری سے استعفیٰ دے دیا۔

مدثر غفور گجر کو ڈی پی او ناصر باجوہ نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے کی چھٹی نہ دی۔ ناصر باجوہ رینکر ہے،ماتحت افسران اور عملے کے ساتھ ہتک اور تضحیک آمیز رویہ اختیار کرتا ہے۔ ناصر باجوہ کی جہلم تعیناتی سے کرپشن اور جرائم کی شرح میں اضافہ بے پناہ اضافہ ہوا. سابق محرر تھانہ سول لائن مدثر گجر نے آئی جی پنجاب کو ارسال کردہ استعفیٰ میں ڈی پی او جہلم کے خلاف شکایات اور الزامات کے انبار لگا دئیے، آئی جی کو بھیجے گئےاستعفیٰ کی کاپی بی بی سی جہلم کو موصول ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق جہلم پولیس کے اہلکار مدثر غفور گجر نے ڈی پی اوجہلم ناصر باجوہ کے رویہ سے تنگ آکر آئی جی پنجاب کو استعفیٰ ارسال کردیا۔ مدثر گجر نے استعفے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ جھوٹا،مکار،تنگ ذہن اور کریک قسم کا پولیس آفیسر ہے جسکو ڈی پی او کی سیٹ پے لگانا اس سیٹ کی توہین ہے۔

مدثر غفور گجر نے لکھا کہ آئی جی پنجاب انتہائی خوش اخلاق،دور اندیش ،ماتحت پرور اور قابل پولیس آفیسر ہیں انکو چاہیے۔ ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ کاکسی اچھے سائیکالوجسٹ سے معائینہ کروائیں کیونکہ ناصر باجوہ کہتا ہے میں ایس ایچ او رہا ہوں مجھے پتا ہے ایس ایچ او کیا کرتے ہیں، اسکو یقین ہی نہیں آرہاکہ وہ ڈی پی او جہلم لگاہوا ہے۔

مدثر گجر نے آئی جی پنجاب کو لکھا کہ اس فاسٹ دور میں کسی رینکر کو ڈی پی اونہیں لگانا چاہیے،جہلم کے اسی نوے فیصد افسران ذہنی دباؤ کا شکار ہیں،ناصر باجوہ کہتا ہے میرا بہنوئی ایک خفیہ ادارے کا سربراہ ہے جسکی وجہ سے میں ڈی پی او جہلم تعینات ہوا،ڈی پی او جہلم کرپشن کررہا ہے خفیہ انکوائری کروا لیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے فیملی کے ساتھ عمرہ پر جانے کے لیے تین دفعہ ڈی پی او کو درخواست دی، پیش بھی ہوا تو اس نے کہا تمہیں عمرہ پر نہیں جانے دوں گا لیکن اسکا باپ بھی مجھے اللہ کے گھر جانے سے نہیں روک سکا۔ یہ کیسا ڈی پی او ہے جو ماتحت کونیک کام کرنے کی بجائے گناہ پر آمادہ کررہا ہے، میں اس جیسے کریک اوربزدل ڈی پی او کے ساتھ نوکری کرنا توہین سمجھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button