جہلم میں صرف 2 لاکھ میں پنکھے اور فریج سولر پر منتقل ہونے لگے

جہلم: بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے چھٹکارا پانے کے لیے جہلم میں سولر سسٹم کا استعمال بڑھ گیا، 2 لاکھ روپے میں 3 کمروں کا گھر سولر پینل پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

جہلم میں شمسی توانائی سے استفادے کا رجحان بڑھ گیا، بجلی کے بلوں سے پریشان لوگ سولر سسٹم پر منتقل ہونے لگے۔

لوگ بجلی کے بھاری بلوں سے بچنے کے لئے شمسی توانائی سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں، تین سے چار کمروں کا گھر دو لاکھ میں سولر پینل پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چار پنکھوں، چار سیورز اور ایک انورٹر فریج پر مشتمل 3 سے 4 کمروں کا گھر تقریباً 2 لاکھ روپے میں سولرسسٹم پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

اگر بجلی کے بل کو دیکھا جائے تو چار پنکھوں والے گھر کا بل تقریباً 18 سے بیس ہزار روپے آتا ہے، سولر پر منتقل ہونے سے یہ بل تقریباً ساڑھے چار ہزار روپے تک ماہانہ ہو سکتا ہے۔

سولر پر منتقل ہونے سے بجلی کی ہونے والی طویل لوڈشیڈنگ سے بھی بچا جا سکتا ہے، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سولر کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button