محکمہ تعلیم جہلم کا انوکھا اقدام، ٹیچرز کو گرمیوں کی چھٹیوں میں فلمیں دیکھنے کا ٹاسک دے دیا

جہلم: محکمہ تعلیم جہلم کا انوکھا اقدام، ٹیچرز کو گرمیوں کی چھٹیوں میں ہالی وڈ اور بھارتی فلمیں دیکھنے کا ٹاسک دے دیا، نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں محکمہ تعلیم تحصیل جہلم نے انوکھا اقدام اٹھاتے ہوئے ٹیچرز کو سال 2024 کی گرمیوں کی چھٹیوں کا دلچسپ اور تفریح سے بھرپور کام دے دیا۔
محکمہ تعلیم تحصیل جہلم نے اساتذہ کو گرمیوں کی چھٹیوں میں ہالی وڈ اور بالی وڈ کی فلمیں دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اساتذہ کو بالی وڈ کی فلمیں تارے زمیں پر، ہچکی، بلیک، آئی ایم کالام اور سوادیس جبکہ ہالی وڈ کی فلمیں آ بیوٹی فل مائنڈ سمیت دس فلمیں ٹیچرز کو دیکھنے کی ہدایت کی گئیں ہیں۔
محکمہ تعلیم تحصیل جہلم کی جانب سے جاری ہونے والا دلچسپ اور تفریح سے بھرپور کام کا نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن رانا جاوید اختر کا کہنا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن ڈپٹی ڈی او راو عبدالکریم نے جاری کیا ہے، یہ فلمیں سبق اموز اور موٹیویٹڈ ہیں تاکہ بچوں کو تعلیمی میدان میں ٹیچر مدد کرسکیں۔



