جہلم میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی 18 سالہ جڑواں بھائیوں پر فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی

جہلم کے نواحی علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے 18 سالہ جڑواں بھائیوں پر فائرنگ کر کے ایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کر دیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے، پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ چوٹالہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے گھر میں گھس کر صحن میں سوئے ہوئے 18 سالہ جڑواں بھائیوں پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں فرید موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ جمشید شدید زخمی ہو گیا۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی تھانہ چوٹالہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔



